کراچی : سیاسی نظریات چاہے مختلف ہوں لیکن کرکٹ کا جنون سب کا ایک سا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سیاستدان بھی نہ صرف شہر قائد میں کرکٹ کی واپسی پر خوش ہیں بلکہ بے صبری سے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے منتظر بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے متعلق عوام ہی نہیں سیاستدان بھی کرکٹ دیوانگی کا شکار ہو گئے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ انور سیال انتظامات دیکھنے نیشنل سٹیڈیم گئے ، کہتے ہیں ٹیم کوئی بھی جیتے لیکن جیت بالاآخر پاکستان کی ہوگی۔
شرجیل میمن کی فیورٹ ٹیم تو کراچی تھی لیکن اب کہتے ہیں پشاور بھی اپنا ہے ، اسلام آباد کی ٹیم بھی اپنی ہے۔
مصطفی کمال نے ہزار روپے والا ٹکٹ لے لیا ، اعلان کیا جو سٹیڈیم نہ جا سکے انہیں باہر ہی انٹرٹینمنٹ کرائیں۔
کراچی کے سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور شائقین کو باہیں پھیلا کر ویلکم کریں گے۔