پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی رونمائی ، ڈیرن سیمی کی حرکت سے قہقہے لگ گئے

08:21 PM, 24 Mar, 2018

کراچی : پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ، پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی ، ڈیرن سیمی اور مصباح الحق نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی کراچی میں رونمائی کر دی گئی ، پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی ، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

اس موقع پر ڈیرن سیمی نے ٹرافی تھامے میڈیا کی طرف اشارہ کیا کہ یہ ٹرافی میری ہے تو اس پر ساتھ میں موجود چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی ٹرافی کا ڈیرن سیمی کی طرف اشارہ کر دیا کہ ٹرافی ان کی ہے۔

اس پر ہال میں موجود لوگوں نے قہقہے لگا دیئے ، نجم سیٹھی کہا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری کا کامیاب انعقاد ہماری سب کی کامیابی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں:

مزیدخبریں