ن لیگ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی یاسمین خان کی لاش لاہور میں واقع انکے گھر سے برآمد

02:12 PM, 24 Mar, 2018

لاہور:مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی یاسمین خان کی لاش لاہور میں واقع انکے گھر سے برآمد۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ٹھیکیداروں کے سپرد نہ کیا جائے، چیف جسٹس

ذرائع کے مطابق تعفن اٹھنے پہ آج یاسمین خان کے ہمسائیوں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر اند ر سے بنددروازہ توڑ کر باتھ روم کی کرسی پر موجود لاش تحویل لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، خون سفید ہو گیا، ماں نے 3 کم عمر بچوں کو قتل کر دیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یاسمین خان کی لاش 5 سے 6 دن پہلے کی ہے ، انکے جسم پر کسی قسم کے تشدد اور زخم کے نشان نہیں پائے گئے ۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ بظاہر یاسمین خان کی موت قدرتی لگ رہی ہے جبکہ تفتیشی ٹیم نے مزید تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں