چیف جسٹس کے بیٹے نے اعتزاز احسن کا دس ہزار روپے کا جرمانہ بطور صدقہ جمع کرادیا

01:56 PM, 24 Mar, 2018

لاہور:چیف جسٹس پاکستان کے بیٹے نے معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا دس ہزار روپے کا جرمانہ صدقہ کے طور پر جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فارمولا دودھ ملک کیس کی سماعت کی اور دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے اعتزاز احسن کو اس وقت متوجہ کیا جب وہ عدالت سے باہر جا رہے تھے اور ان کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ان کے پیش نہ ہونے پر جو دس ہزار جرمانہ کیا اس جرمانہ کی رقم ادا کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ٹھیکیداروں کے سپرد نہ کیا جائے، چیف جسٹس

چیف جسٹس نے بتایا کہ جرمانہ ان کے بیٹے نے ادا کیا کیونکہ ان کے بیٹے نے یہ اجازت مانگی تھی کہ تایا جی کے جرمانے کی رقم ادا کر وں گا جبکہ چیف جسٹس نے اعتزاز احسن کو جرمانہ ادائیگی کی رسید بھی دیدی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فارمولا دودھ ملک کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے مزید14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

نجی کمپنیوں نے عدالت میں فارمولہ ملک کا سیمپل اشتہار پیش کیا۔ نجی کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالتی حکم کی روشنی میں فارمولا دودھ کے ڈبے پر لکھ دیا ہے کہ یہ 6 ماہ سے بڑے بچے کیلئے غذائی فارمولا ہے جبکہ ماں کا دودھ بہترین غذا ہے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ڈبے پر واضح طور پر لکھیں کہ یہ دودھ نہیں ہے، جب تک یہ نہیں لکھا جائے گا ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم نے آپ کے گزشتہ حکم کے مطابق ہی ڈبے پر ہدایات لکھی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں