ملتان:موسم بدلتے ہیںملتان میں سوائن فلو ختم ہوئی تو گیسٹرو کی وبا پھیل گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 185 مریضوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق طبی ماہرین نے گیسٹر و سے بچاو¿ کیلئے بازار کی اشیاءکھانے اورصفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یورینیئم کے 5فیصد ذخائر سعودی عرب میں ہیں،محمد بن سلمان
موسم بدلتے ہی ملتان میں گیسٹرو نے سر اٹھانا شروع کر دیا ایک ماہ میں مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہزار سے زائد گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 185 مریض ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں جا پہنچے اور 105 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق چلڈرن کمپلیکس میں 80 , نشتر میں 55 , شہبازشریف ہسپتال میں50 مریض لائے گئے ہیں جبکہ مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
ڈاکٹرز اس بیماری سے بچاﺅکے لیے بازاری اشیاءکے استعمال سے پرہیز اور صاف پانی کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ حکومتی سطح پر ابھی تک اس بیماری سے نمٹنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں