عامر خان کی سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

12:09 PM, 24 Mar, 2018

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو یومِ پاکستان پر ملک کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز دیا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں:وزیراعظم 

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ٹوئٹ کے ذریعے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کونسلر کو قتل کر دیا گیا

عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ برس انہیں بھی ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا کیونکہ ستارہ امتیاز ملنا اعزاز کی بات ہے۔ باکسر عامر خان نے کہا کہ سرفراز احمد آپ اس ایوارڈ کے حق دار ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ وہ یہ اعزاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں