عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہو گا، شرجیل انعام میمن

11:39 AM, 24 Mar, 2018

کراچی: احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سابق وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا سب کو پتا ہے کہ نیب پنجاب میں کیا کر رہا ہے اور سندھ میں کیا کر رہا ہے۔

صحافی نے ان سے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آپ کا کیس بھی پنجاب منتقل کر دیں گے۔ اس پر شرجیل میمن نے کہا کہا چیف جسٹس نے میرے میڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتا ہوں اور عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہو گا۔

مزید پڑھیں: نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں:وزیراعظم

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس جو بہتر سمجھیں وہ کریں اور عدالت نے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا کہا ہے جس میں پنجاب اور ملٹری کے ڈاکٹرز ہوں گے۔

یاد رہے رواں سال 15 فروری کو احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت 12 ملزمان پر سندھ کے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی بد عنوانی کے خلاف دائر ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے میچز حیدرآباد میں بھی کرائیں گے، مراد علی

شرجیل انعام میمن نے 2015 میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرلی تھی اور تقریباً 2 سال تک بیرون ملک رہنے کے بعد جب وہ گزشتہ برس 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تو انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے اہلکاروں نے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں