جلال پور بھٹیاں : مزدوروں کو مزدوری نہ ملنے پر مالک مکان کے گھر کے سامنے دھرنا

10:37 AM, 24 Mar, 2018

 جلال پور بھٹیاں (نمائندہ نیو نیوز  محمد زاہد منیر سے ) جلالپور بھٹیاں میں مزدورں سے  مکان تعمیر کروا کر مزدوری نہ دینے پر مستری اور مزدوروں کا بشیر احمد رحمانی کے گھر کے سامنے دھرنا جاری ہے مزدوروں نے مالک مکان کے گھر کے سامنے گلی میں چٹائی ڈال کر دھرنا دے رکھا ہے.

مزدوروں کا کہنا ہے بشیر احمد نے ہماری 50000 مزدوری نہیں دے رہا جب تک ہماری مزدوری نہیں دے گا ہم کو اگر 6 ماہ تک مزدوری نے دے گا تو ہم اس کے گھر کے سامنے بیٹھیں گے جب کہ مالک مکان گھر کو تالے لگا کر رفو چکر ہو گیا ۔

مزیدخبریں