فیصل آباد، پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک

09:42 AM, 24 Mar, 2018

فیصل آباد: محمد پورہ نڑوالا روڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار شہید جب کہ دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ محمد پورہ نڑوالا روڈ کے قریب گلی نمبر9 میں ڈاکو موبائل کمپنی کے ٹاور سے بیٹریاں چوری کر رہے تھے .

مزید پڑھیں: کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کونسلر کو قتل کر دیا گیا

پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکؤوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شفقت علی شہید اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:پاک-امریکا تعلقات کو ڈالر میں نہیں ناپا جا سکتا، اعزاز چوہدری

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے لاشوں اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ علاقے میں جگہ جگہ پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں