کراچی: شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونسلر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کے مکین اور یوسی 26 کے کونسلر انیس صدیقی اپنے گھر میں موجود تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور انہیں ایک گولی مار کر فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں: پاک-امریکا تعلقات کو ڈالر میں نہیں ناپا جا سکتا، اعزاز چوہدری
انیس صدیقی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ایم کیو ایم پاکستان (بہادرآباد گروپ) کے رہنما عامر خان کارکنان کے ہمراہ پہنچے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عامر لیاقت کا تنقید کرنا حق،انہوں نے میرے بارے جو بھی کہا انہیں معاف کرتا ہوں:عمران خان
عامر خان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی گروپ) کے رہنما فاروق ستار نے بھی انیس صدیقی کے قتل کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں