پاک-امریکا تعلقات کو ڈالر میں نہیں ناپا جا سکتا، اعزاز چوہدری

09:22 AM, 24 Mar, 2018

واشنگٹن: یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکا اسٹریٹجی کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ہم نے امریکا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سے کوشش جاری رکھیں گے۔

اعزاز چوہدری نے بتایا کہ امریکا اقتصادی اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھنا چاہتا ہے اسے ادراک ہو رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے کیونکہ اب تک جو کامیابیاں حاصل ہوئیں وہ مل کر کام کرنے سے ہوئیں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کا تنقید کرنا حق،انہوں نے میرے بارے جو بھی کہا انہیں معاف کرتا ہوں:عمران خان

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں اور نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے۔ ہمارا ایجنڈا پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن اور پاک-امریکا تعلقات میں بہتری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور ہم امریکا کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کے لیے صرف اپنی جماعت سے مشاورت ہوئی : اپوزیشن لیڈر
 
 
ان کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل سے امن آنے کی امید بنتی ہے اور افغانستان میں جتنے اسٹیک ہولڈرز ہیں انہیں مل کر بیٹھنا چاہیے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں