افغان صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ کے سٹیڈیم کے قریب دھماکہ،14 افراد ہلاک

08:29 AM, 24 Mar, 2018

ہلمند:پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ کے سٹیڈیم کے قریب بم دھماکے سے 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ لشکر گاہ کے سٹیڈیم کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 14 بتائی گئی ہے جن کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے حملے میں دو افراد کی ہلاکت اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دھماکے کو کار بم حملہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل بھی افغان دارالحکوت کابل کی یونیورسٹی کے قریب خودکش دھماکہ ہونے سے کم از کم29 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں