ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ہم منصب اداکارہ انوشکا شرما کو آئیڈیل قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ انوشکا شرما سے بہت متاثر ہیں ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انوشکا کی آنے والی فلم”پھلوری”ایک منفرد فلم ہے۔فلم کی کاسٹ میں انوشکا شرما،دلجیت دوسنجے،سورج شرما اور مہرین پیرزادہ شامل ہیں۔فلم کے ہدایتکار انشائی لال ہیں۔تاہم فلم آج 24مارچ کو سینیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔