ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے

ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے

چنائی: بھارتی شہر چنائی میں ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واردات کے وقت تین منزلہ دکان کی حفاظت کے لئے دو سکیورٹی اہلکار بھی تعینات تھے لیکن انہیں چوری کی کوئی خبر نہ ہوئی۔

چور اوپر کی منزل سے گیس کٹر کی مدد سے ایک گرل کاٹ کر دکان میں داخل ہوئے۔