ممبئی: نواز الداین صدیقی بالی ووڈ کے وہ اداکار کے جنہوں نے تینوں بالی ووڈ خانز سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔مگر انہوں نے ان تینوں میں سے شاہ رخ خان کیساتھ اپنی کیمسٹری کو بہترین قرار دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ تینوں خانوں میں ان کی کیمسٹری سب سے اچھی شاہ رخ خان کے ساتھ رہی۔”رئیس “میں پہلی بار شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی ایک ساتھ کام کیا ہے۔لوگوں کو یہ جوڑی بہت پسند آئی۔حال ہی میں نوازالدین نے بھی شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شیئر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ بھی تھیٹر سے جڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ایکٹنگ دوسروں سے بالکل مختلف ہے۔ شاہ رخ کبھی اپنے سٹار بننے کے ساتھ شوٹنگ کرنے سیٹ پر نہیں آتے بلکہ وہ صرف ایک اداکار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکرین پر ہماری کیمسٹری کافی بناوٹی نہیں۔شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ایسا لگا کہ جیسے تھیٹر کے دن واپس لوٹ آئے ہیں۔