برلن: جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل پر برلن حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
برلن میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادی کاری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل سے بہتر کوئی متبادل آپشن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی کے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ اس تناظر میں ثالثی کا کردار بخوبی نبھا سکتا ہے۔