ٹوکیو: موبائل گیمز کے شوقین افراد ہو جائیں تیار کیونکہ معروف چاپانی کمپنی ننٹنڈو نے ماضی کے مقبول گیم ”سپر ماریو رن “ کو اینڈرائڈ کیلئے متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی ننٹنڈو نے دسمبر 2016 میں سپر ماریو رن کی موبائل ایپلی کیشن صرف آئی فون صارفین کے لئے تیار کی تھی جس کے بعد اب کمپنی نے اسے اینڈرائڈ صارفین کیلئے بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اسمارٹ فون رکھنے والے افراد اپنے موبائل میں یہ گیم بالکل مفت ڈاو¿ن لوڈ کرسکیں گے تاہم کمپنی نے کسی حد تک گیم کو محدود رکھا ہے۔
ایسے صارفین جو انٹرنیٹ کے بغیر گیم کھیلیں گے انہیں صرف 3 راو¿نڈ تک رسائی ہوگی تاہم انٹرنیٹ کنکشن ا?ن کرنے کے بعد صارفین مفت میں تمام راو¿نڈز کھیل سکیں گے۔واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیز ماضی کے مشہور پروڈکٹس کو تجدیدی عمل سے گزار کر ایک مرتبہ پھر متعارف کرا رہے ہیں اور اسی طرح نوکیا نے بھی اپنا مقبول ترین موبائل 3310 حال ہی میں متعارف کرایا ہے جسے پاکستان میں جون میں لانچ کیا جائے گا۔