آج بھی والدین سے بہت ڈرتا ہوں، سلمان خان

آج بھی والدین سے بہت ڈرتا ہوں، سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت ڈرتے ہیں اور اگر وہ کوئی غلط کام کریں تو ان کے خاندان اور دوست انہیں سیدھا راستہ دکھاتے رہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار نے اپنی ایپ پر مداحوں سے گفتگو میں کہا کہ جب آپ بہت زیادہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو سب کو لگتا ہے کہ آپ جو کچھ کرتے یا کہتے ہیں وہ ٹھیک ہی ہوتا ہے جب کہ لوگ بھی آپ کی باتوں پریقین کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ جب انہیں لگتا ہے کہ وہ کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں تو اس وقت ان کی غلطیوں کے بارے میں خاندان والے ہی آگاہ کرتے ہیں کہ کیا صحیح اورکیا غلط ہے۔اداکار نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں اور انہیں یہ خوف بھی سوار رہتا ہے کہ ان کے کسی بھی فعل سے ان کا خاندان یا دوست احباب کا دل نہ دکھے یا وہ ناراض نا ہوں۔واضح رہے کہ وہ اداکار سلمان خان خان ان دنوں اپنی نئی آنیوالی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔