لندن: لندن میں دہشت گردی حملے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، خالد مسعود کی مدد کرنے کےشبے میں مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق 9 افراد اب تک پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ ایک خاتون کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے عینی شاہدین سے واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دیں ہیں۔
حملے میں ہلاک ہونے والے چوتھے شخص کی شناخت 75 سالہ ' لیزلی روڈز' کے طور پر کی گئی ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے باہر 'ٹریفالگرا سکوائر 'میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں مسلم کمیونٹی سمیت ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی۔