نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات ،پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور رہوں گا :چودھری پرویز الہی

 نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات ،پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور رہوں گا :چودھری پرویز الہی

لاہور: صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی  کاکہنا ہے کہ   نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات ،پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور رہوں گا ۔ا نہوں نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات ،پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور رہوں گا ۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ق لیگ والے میرے بارے غلط افواہیں پھیلا رہےہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے کچھ رشتہ دار اور محسن نقوی ایسی غلط باتیں کررہے ہیں، گرنے پر میری پانچ پسلیاں ٹوٹی ہیں، اللہ تعالی نے میری جان بچائی ہے، اللہ تعالیٰ نے میری جان کسی مقصد کے لئے بچائی۔

 ق لیگ کے کسی رہنما سے میری کوئی بات یا میٹنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے گجرات کا مینڈیٹ چوری کیا پہلے وہ واپس کریں پھر بات ہو گی۔ا نہوں  نے مزید کہاکہ گجرات کے لوگ ان سے سخت ناراض ہیں، یہ ان کا مینڈیٹ واپس کر کے پہلے انہیں راضی کریں،اب تو ایک سال سے زیادہ ہو گیا، ڈیل کر کے آنا ہوتا تو پہلے ہی باہر آ جاتا۔

چودھری پرویز الہی کاکہنا تھاکہ  جب لاہور کیمپ جیل میں تھاکیمپ جیل میں شجاعت صاحب اور ان کی فیملی ملنے آتے رہے اگر ڈیل کرنی ہوتی تو میں تب ہی کر لیتا۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک لوگ اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں اس میں بھی اللہ نے خیر رکھی تھی،لوگوں کی نظر میں اب جو میری پوزیشن ہے وہ واضح ہے اس میں شک کی کوئی بات نہیں ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آج میں سرخرو ہوا ہوں، پرانے ساتھیوں سے مل کر خوشی ہو رہی ہے، آئندہ بھی ایسے ہی رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں