کراچی :بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب 70 کروڑ 18 لاکھ روپے کا بجٹ اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے دوران منظور کرلیا گیا۔
میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے 9 کروڑ 99 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا اور ’نامنظور نامنظور‘ کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں۔اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے دوران مرتضیٰ وہاب نے 49 ارب 70 کروڑ 18 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں میئر کراچی نے بتایا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ کے قانون کے تحت بجٹ منظور کیا گیا، جماعت اسلامی احتجاج کرتی رہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔