لاہور: میاں نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کافیصلہ کرلیا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سیاسی طور پرمتحرک ہوکر جلد فعال کردار ادا کریں گے۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے خواجہ سعدرفیق اور رانا ثنا اللہ نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی رہنمائوں سے ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔
میاں نواز شریف جلد پارٹی کارکنوں اور رہنمائو ں سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر مسلم لیگ ن سیاسی نظام کو بھی مضبوط کرنے کے لیے فعال کردارادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کاکہا ہے کہ قومی معیشت کی مکمل بحالی اور پوری قوم کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کے لیے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے مطابق مل جل کر کام کرنا ہوگا۔