ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا: علی امین گنڈا پور

 ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا: علی امین گنڈا پور

راولپنڈی : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہم امن بالکل چاہتے ہیں، 9 مئی کیسے ہوا، کس نے کیا پتہ لگنا چاہیے، میری آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔

ان کاکہنا تھا کہ گورنر کا کام ہی نہیں ہے کہ وہ سیاسی باتیں کریں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پالیسی پر بات ہوئی، پالیسی تھی کہ امن و امان قائم ہو اور دہشت گردی ختم ہو۔

مصنف کے بارے میں