آپریشن عزم استحکام کا  معاملہ، علی امین گنڈاپور  پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیں گے 

03:44 PM, 24 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: آپریشن عزم استحکام کے   معاملے میں  علی امین گنڈاپور  پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور  نے پارٹی اراکین کو ایپکس کمیٹی اجلا س کے حوالے سے  پارٹی اراکین کو اعتمادمیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کے پی ہاؤس میں ملاقات کریں گے، اراکین پارلیمنٹ آپریشن عزم استحکام سے متعلق تحفظات سے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپیکس کمیٹی کی کارروائی سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔


نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں