ٹی  ٹوینٹی  ورلڈ کپ  میں اہم اعزاز کوئنٹن ڈی کاک کے نام،وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر  بن گئے 

03:16 PM, 24 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

بارباڈوس : ٹی  ٹوینٹی  ورلڈ کپ  میں اہم اعزاز کوئنٹن ڈی کاک کے نام،وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر  بن گئے ۔

 جنوبی افریقہ  کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے   سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز و کپتان رؤمن پاول کا کیچ تھام کر انہوں نے اپنے شکاروں کی سنچری مکمل کی۔

یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے کے لیے کوئنٹن ڈی کاک نے 82 کیچز اور 18 سٹمپڈ کی مدد لی۔واضح رہے کہ بھارتی سابق وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر وکٹوں کے پیچھے 91 شکار کیے۔ 

مزیدخبریں