لاہور، حکومت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ او پی ڈی سروسز بحال کرانے میں ناکام

لاہور، حکومت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ او پی ڈی سروسز بحال کرانے میں ناکام

لاہور:حکومت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ او پی ڈی سروسز بحال کرانے میں ناکام رہی،  وائے ڈی اے کی ہڑتال اب تک جاری ہے۔

لاہور کے کچھ بڑے ہسپتالوں کی او پی ڈی سروسز جزوی طور پر بحال ہوئیں، سینئیر ڈاکٹروں نے او پی ڈیز میں مریض چیک کئے۔مختلف ہسپتالوں میں پولیس اہلکار او پی ڈیز کے باہر موجود تھے، ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو مجموعی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


 گنگارام رام اورجناح ہسپتال کی او پی ڈی جزوی بحال ہوئیں، سروسز ہسپتال کی آؤٹ ڈور سروس بند رہی جبکہ سروسز ہسپتال میں پولیس کی نگرانی میں پرچی بنائی گئی لیکن مریض چیک نہیں ہوئے ۔میو ہسپتال میں صبح کے وقت سینئیر ڈاکٹر بیٹھے تھے تاہم میو ہسپتال کی او پی ڈی مجموعی طور پر بند رہی۔

واضح رہے کہ ینگ نرسز نے گذشتہ رات ہی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ ینگ ڈاکٹرز نے ابھی ہڑتال ختم نہیں کی۔ ینگ ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان تاحال مزاکرات نہیں ہو رہے۔ 

مصنف کے بارے میں