بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دائر کی گئی،  درخواست  میں  استدعا کی گئی ہے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے،درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کاروائی جاری ہے۔

درخواست میں موقف  اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کاروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی۔ان مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی، ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہا، زیر التواء اپیل کی وجہ سے درخواست ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔


یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب اپنی نااہلی کے خلاف 10 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی

مصنف کے بارے میں