اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کیس کو یکم جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے مقدمے کو جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، عدالتی حکم کے باوجود کیس آج تک سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکا۔
فوجی عدالتوں میں زیر حراست ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ سپریم کورٹ کی وجہ سے رک چکا ہے، 13 دسمبر سے ابتک کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔