انسداد دہشتگردی عدالت ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، زرتاج گل سمیت دیگر کی طلبی کے سمن جاری

12:02 PM, 24 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا، پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل زرتاج گل سمیت دیگر کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

سمن نو مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمات میں جاری کیئے گئے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، محمد اشرف سوہنا اور مہر محمد جاوید کی طلبی کے سمن جاری کیئے۔

ملزمان کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں طلبی کا سمن ایس ایچ او کے ذریعے جاری کیا گیا جس میں تمام ملزمان کو 26 جون کو سماعت کیلئے اڈیالہ جیل عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

مزیدخبریں