گلگت بلتستان، ایک کھرب 23 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

گلگت بلتستان، ایک کھرب 23 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان کا ایک کھرب 23 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

12 ارب روپے خسارے کا بجٹ وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل گلگت بلتستان میں پیش کریں گے۔


غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 90 ارب ہوگا جبکہ ترقیاتی بجٹ 21 ارب جس میں سے ایک ارب ایفاد کے رکھے گئے ہیں اسی طرح فیڈرل پی ایس ڈی پی کی مد میں 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مالیاتی خسارہ 12 ارب ہوگا جبکہ گریڈ ایک سے 17 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں 4 میگاواٹ کے سولر منصوبے کے لئے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور نوجوانوں کے لئے یوتھ لون سکیم کے ذریعے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں