خاورمانیکا تشدد کیس: عدالت نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کر دی

خاورمانیکا تشدد کیس: عدالت نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کر دی

خاورمانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پرسماعت  ہوئی۔ ا نسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کردی ۔  

انسداددہشتگردی عدالت  اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی ۔ درخواست گزاروں کے وکلاء پیش ہوئے ۔ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اوردیگرعدالت پیش ہوئے ۔

پی ٹی آئی وکلاء عثمان ریاض گل،فتح اللہ برکی ،زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھیں ۔ ملزمان میں مرزا عاصم بیگ،انصر محمود کیانی،سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں ۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج  جبکہ دیگرملزموں کی ضمانت کنفرم کردی ہے ۔

مصنف کے بارے میں