پنجاب اسمبلی میں  ”آپریشن عزم استحکام“  کی حمایت میں قرارداد جمع

10:46 AM, 24 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب اسمبلی میں  ”آپریشن عزم استحکام“  کی حمایت میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ 


  پنجاب اسمبلی میں  ”آپریشن عزم استحکام“  کی حمایت میں قرارداد قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ 


قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ”آپریشن عزم استحکام“ کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔

یہ ایوان افواج پاکستان، پولیس اور تمام سیکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔

 قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو متحد اور یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔

دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، 

 نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عمل درامد یقینی بنایا جائے،  پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔

مزیدخبریں