لاہور : ترجمان استحکام پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے
اپنے ٹویٹ میں استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں اکثریت تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں کی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کسی شرپسند سے نرمی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تمام مرکزی کرداروں کو آئین اور قانون کے مطابق ان کے عمل کی سزا ملنی چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو پارٹی ملکی سالمیت کی حدود سے واقف نہیں اسے سیاست میں بھی رہنے کا کوئی حق نہیں جس نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے۔ اب پاکستانی سیاست میں کسی ہینڈسم گوربا چوف کی کوئی گنجاٸش نہیں ہے۔