ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہ نہ دینے پر تعمیراتی کمپنی کو 7 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ 

09:04 PM, 24 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی : امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے دبئی کی تعمیراتی کمپنی کے مالک پر کارکنوں کی تنخواہیں ادا کرنے میں ناکامی پر10 لاکھ درہم (7 کروڑ 80 لاکھ روپے)  جرمانہ عائد کیا ہے۔ 

دبئی نیچرلائزیشن اینڈ ریذیڈنسی پراسیکیوشن نے کمپنی کے ڈائریکٹر کو مزدوروں کی اجرت کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔ معلوم ہوا کہ کمپنی کے 215 کارکنوں کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی تھیں۔ 

اتھارٹی نے کہا کہ ملزموں نے اعتراف کیا کہ وہ کمپنی کے اندر مالیاتی چیلنجوں کی وجہ سے اپنے عملے کو ادائیگی کرنے کے قابل نہیں تھے۔

مزیدخبریں