کل پارلیمنٹیرینز کیلئے خصوصی فلائٹ کا انتظام کیا ہے ، حج پر جائیں اور ہمارے لیے دعا کریں: اسحاق ڈار 

08:27 PM, 24 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے لیے کل خصوصی حج فلائٹ کا بندوبست کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ہمارے ساتھیوں نے حج پر جانا ہے ۔ کل ایک نے خصوصی حج فلائٹ کا انتظام کیا ہے، جو سعودی اتھارٹی کیساتھ طے ہے، ورنہ وہ حج پروازوں کی اجازت نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پرواز سے ہمارے پارلیمنٹیرینز بہن بھائی استفادہ کرسکتے ہیں۔  ہمارے ساتھی یوم عرفہ کو باآسانی پالیں گے ۔ کل علی الصباح یہ پرواز ہے، ساتھی وہاں حج کے لیے جائیں اور ہمارے لیے دعا کریں، اللہ تعالی پاکستان کو مسائل سے نجات دیں گے اور بہتری کا سفر ہوگا۔

مزیدخبریں