اسلام آباد: ٹک ٹاکر صندل خٹک اورحریم شاہ کے درمیان ویڈیو سیکنڈل کے معاملے پر صندل خٹک پشاور پریس کلب پہنچ گئیں ۔کہتی ہیں عدالت میں جو کیس چل رہا ہے وہ الگ ہے اس بات کو واضح کرنے کیلئے آئی ہوں ۔حریم شاہ نے جو ویڈیوز لیک کرنے سے متعلق جو الزام لگا یا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ۔
پشاور پریس کلب میں خاندان اور اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ ٹک ٹاکر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے جو الزامات لگائے میرے خلاف لگائے ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں۔ عدالت نے مجھے ضمانت پر رہا کیا ہے۔
حریم شاہ نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں کہ ان کی ویڈیوز میں وائرل کی ہیں کہ جو میں نے ٹک ٹاک پر لائیو دکھایا ہے ایسا کچھ نہیں۔ میں ثابت کرونگی کہ اس لائیو میں کچھ نہیں تھا۔
حریم شاہ نے الزام لگایا کہ میں نے ان کی ویڈیوز لیک کی ہے۔ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کسی سیاست رہنما سے تعلق ہے۔ اگر میرا کسی سے تعلق ہوتا تو دن جیل میں نہ گزارتی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ حریم شاہ کے پاس رانا ثناء اللہ اور مولانا فضل الرحمن کی ویڈیو ہیں یا نہیں اس کے بارے میں آپ حریم شاہ سے پوچھیں۔ دبئی کے بعد ہمارے راستے جدا ہوگئے تھے۔