مائیکل جیکسن کی ٹوپی 'مون واک فیڈورا' برائے فروخت، قیمت صرف 3 کروڑ 13 لاکھ

03:27 PM, 24 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

پیرس: فرانسیسی دارالحکومت میں ستمبر میں ہونے والی ایک تقریبِ نیلامی کے دوران لیجنڈری پاپ آئیکون کی جانب سے ان کی لیجنڈری مون واک پرفارمنس سے عین قبل پہنی جانے والی سیاہ رنگ کی ٹوپی' مون واک فیڈورا' نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور پاپ آئیکون کی جانب سے ان کی افسانوی مون واک پرفارمنس سے عین قبل پہنا جانے والا سیاہ رنگ کا فیڈورا 26 ستمبر کو فرانسیسی دارالحکومت میں ہونے والی تقریبِ نیلامی کے دوران ستاروں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

دنیا بھر کے شائقین نے پہلی بار 1983 میں ٹیلی ویژن پر موٹاون کنسرٹ کے دوران مون واک کی جھلک دیکھی۔ مشہور ہٹ بلی جین کی پرفارمنس کے دوران مائیکل جیکسن نے اپنی ٹوپی اتاری اور ایک قدم انجام دیا جو جلد ہی مون واک کے طور پر مشہور ہو گیا۔

 پاپ کلچر کی تاریخ کی روایت ہے کہ اشیاء مہنگے داموں نیلام کی جاتی ہیں لہذا، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ مائکل جیکسن کی 'مون واک فیڈورا' کے نام سے مشہور ٹوپی کی تخمینی قیمت 60 ہزار سے 1 لاکھ یورو (جو پاکستانی روپوں میں تقریبا 3 کروڑ 13 لاکھ روپے بنتے ہیں) لگائی جا رہی ہے۔

26 ستمبر کو فرانسیسی دارالحکومت میں ہونے والی تقیبِ نیلامی کے دوران دیگر اشیاء میں ایک گٹار شامل ہے جس کی ملکیت لیجنڈری بلوز مین ٹی بون واکر کی ہے جو شائقین 150,000 یورو (4 لاکھ 69 ہزار پاکستانی روپوں) تک حاصل کر سکیں گے جبکہ ڈیپیچے موڈ کے مارٹن گور کا پہنا ہوا سوٹ اور میڈونا کا پہنا ہوا گولڈ بھی نیلامی کے لیے پیش کیا جاے گا۔

یہ تقریب نیلامی Artpeges and Lemon Auction کی طرف جا رہی ہے جس نے گزشتہ سال ایک ایسا گٹار 385,500 یورو (12 کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپوں) میں نیلام کیا تھا جو کہ دو برطانوی بھائیوں نیول اور لیام گالیگھیر کے بینڈ Oasis کو توڑنے کا باعث بنا تھا۔

مزیدخبریں