وزیراعظم کی کوششیں کامیاب، آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے پر رضا مند

02:33 PM, 24 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی درمیان نویں جائزے اور پروگرام بحالی کی کوششیں کامیاب ہو گئیں۔ آئی ایم ایف کی اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب آگئے، امید ظاہر کی جا رہی کہ جلد باضابطہ طور پر اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام بحالی کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں، وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں اور مسلسل رابطوں سے پیش رفت ممکن ہوئی۔

یاد رہے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی بات چیت کے نتیجے میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے درمیان گزشتہ تین دن سے مذاکرات جاری تھے۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بات چیت اور نئے ڈرافٹ کی تیاری کا عمل جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم گزشتہ تین دن سے معمالات کو طے کرنے میں مصروف تھے اور ہفتے کی علی الصبح آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کی ٹیم نے نئے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کوئی مزید مسئلہ یا تکنیکی دقت پیدا نہ ہوئی تو نواں جائزہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں