منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
سورس: File

لاہور: لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کی صمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا دے دیا۔

واضح رہے ایف آئی اے نے چند روز پہلے پی ٹی آئی صدر کو گرفتار کیا تھا۔ لاہور کی عدالت نے سابق وزیراعلی کا جسمانی  دینے کی ایف آئی اے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پرویزالہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ چودھری پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں.

مصنف کے بارے میں