صوبائی دارالحکومت میں بھتہ خور سر اٹھانے لگے 

11:55 AM, 24 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں بھتہ خوروں نے بیرون ملک مقیم معروف کارباری شخصیت سے 5کروڑ روپے بھتہ مانگ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں ۔

ذرائع کاے مطابق  ڈیفنس بی کے علاقے بی بلاک فیز ون کے رہائشی اظہر حسن کو ایک ماہ قبل نامعلوم بھتہ خوروں نے 5کروڑ روپے بھتہ دینے کے لیے خط لکھا ۔بھتہ نہ دینے کی صورت میں اہل خانہ سمیت سنگین دھمکیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسرا خط 21جون کو بھتہ خوروں کی جانب سے اظہر حسن کو بھیجا گیا جس میں اس کے بیٹے ابوذر کا نام لکھ کر 24جون کو پیسے دینے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ خط کے لفافے پر فون نمبر اور عاشر خان 32پی سبزہ زار درج کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈیفنس بی کی پولیس نے معروف کارروباری شخصیت اظہر حسن کی مدعیت میں نامعلوم بھتہ خوروں کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔  بھتہ خوروں نے خط لکھا ہے یا نہیں تحقیقات مکمل ہونے پر اصل حقائق واضح ہونگے ۔

مزیدخبریں