ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ : پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑےپروفیشنل باکسنگ میلے کا آغاز

11:40 AM, 24 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

گلگت: پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ 'ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ  '  گلگت میں شروع ہو گیا۔  ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ پہلی بار پاکستان میں ہو رہی ہے۔ گلگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان سمیت دس ملکوں کے باکسر حصہ لے رہےہیں۔ پاکستان کے پہلے ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیر ہوم گراونڈ پر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ 

پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان حکومت مشرکہ طور پر دو روزہ ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ  کو کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور لالک جان شہید سے منسوب کیا گیا ہے۔ باکسنگ ایونٹ کا بڑا مقابلے میں پاکستان کے پہلے ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیر ہوم گراونڈ پر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔عثمان وزیر کا مقابلہ تنزانیہ کے ٹاپ باکسر فقیری سیلوم سے ہوگا۔

انٹر نیشنل ایونٹ کے لئے برطانیہ، تنزانیہ،جرمنی، افغانستان، نائجیریا، فلپائن کے باکسرز گلگت پہنچ گئے۔ 

انڈونیشیا، تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے باکسرز بھی ایونٹ میں شرکت کریں گے جبکہ لڑکیوں کی فائیٹ بھی اس انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔  

سٹار کرکٹر شاہ نواز دھانی اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر میر حمزہ بھی عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے گلگت پہنچ گئے۔

مزیدخبریں