ہنگامہ آرائی کیس: شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بغیر کارروائی دس جولائی تک توسیع

ہنگامہ آرائی کیس: شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بغیر کارروائی دس جولائی تک توسیع
سورس: File

اسلام آباد:  انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بغیر کارروائی دس جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

تھانہ کھنہ کے دہشت گردی کے مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہونا تھی۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے.

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کا تبادلہ ہو گیا اور انسداد دہشت گردی عدالت کے نئے جج نے ابھی چارج نہیں لیا اس لیے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بغیر کارروائی دس جولائی تک توسیع کر دی۔ 

واضح رہے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی پر ہنگامہ آرائی میں ایما کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں