کراچی: پاکستان کے مرکزی بینک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک یاد گاری کرنسی نوٹ گردش کر رہا ہے جس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔
#SBP clarifies that the design circulating on various social media platforms regarding commemorative banknote to be issued on the 75th independence day of Pakistan is Fake. pic.twitter.com/kI38Xs0RTN
— SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2022
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ کرنسی نوٹ جعلی ہے اور اسٹیٹ بینک ایسا کوئی نوٹ جاری نہیں کر رہا۔