ایک لاکھ تنخواہ پر 12 فیصد ٹیکس لگے گا، پٹرولیم لیوی 50 روپے ہوگی: مفتاح 

ایک لاکھ تنخواہ پر 12 فیصد ٹیکس لگے گا، پٹرولیم لیوی 50 روپے ہوگی: مفتاح 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ سے 3 لاکھ تک تنخواہ والے افراد پر 12 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔پٹرولیم لیوی 30 کی بجائے 50 روپے تک ہوگی۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت ہمیں ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑگئی تھی، میں سمجھتا ہوں پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دینی چاہیے تھی، پچھلے سال 1500 ارب روپے بجلی کی سبسڈی پرخرچ کیے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے تک جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں ہونی چاہیے۔ 

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ کہیں کہیں آئی ایم ایف نے ہماری بات مانی اور کہیں ہم نے مانی ہے۔ ماہانہ ایک سے تین لاکھ روپے تنخواہ پر 12 فیصد ٹیکس ہوگا۔

سپر ٹیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بینکوں اور  شوگر انڈسٹری پر بھی سپر ٹیسک لاگو ہوگا اور یہ ون ٹائم ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ہول سیل اور ری ٹیل دکانوں پر 3 ہزار سے 10 ہزار روپے تک فکسڈ ٹیکس لگایا ہے،سونے کی 30 ہزار میں سے صرف 22 دکانیں رجسٹرڈ ہیں۔

مصنف کے بارے میں