بنی گالا : سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کی ہے۔ بجٹ اور حکومتی اقدامات پر بریف کیا ۔بتایاریاست کی آمدن میں اضافے کیلئے سیاحت کو بطور انڈسٹری فروغ دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بجٹ اورحکومتی اقدامات بارے بریفنگ دی ۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت عوامی مفاد کی حامل اصلاحات لا رہی ہے۔کلین اینڈ گرین کشمیر مہم کے تحت تمام شہروں کی صفائی کا عمل جاری ہے،آمدن میں اضافے کیلئے سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موجود سیاحت کے پوٹینشل کو بروئے کار لا کر بے روزگاری ختم کی جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کو قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے سے بچا یا جائے۔ جنگلات کا تحفظ کیا جائےاور نئے جنگلات لگائے جائیں ۔ انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی نظر آنی چاہیے۔