آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کیپیٹل گین ٹیکس معاف 

05:18 PM, 24 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پارلیمنٹ میں اعلانات پر ردعمل  میں کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری پر سے ود ہولڈنگ ٹیکس اور اسٹیٹمیٹ کی شرائط ختم کرنا بہترعمل ہے ۔ آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں پر سے کیپیٹل گین ٹیکس کا خاتمہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

سید امین الحق نے کہا کہ ضروری ہے کہ ان اعلانات پر عملدرآمد کو یقینی اور ایف بی آر کو واضح ہدایات جاری کی جائیں۔ وزیر خزانہ کےاعلانات خوش آئند ضرور لیکن ناکافی ہیں مزید فیصلوں اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کی تمام تجاویز پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد سے ہی بہترین نتائج مل سکتے ہیں ۔ آئی ٹی سیکٹر سے بڑے اہداف کے حصول کیلئے بڑے اور کھلے دل سے مزید فیصلے کرنا ہوں گے۔ پالیسیوں میں آئے روز کی تبدیلیاں انڈسٹری کے اعتماد کو بحال نہیں ہونے دیتیں۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو بھی سمجھنا ہوگا کہ آئی ٹی سیکٹر ملکی معیشت کیلئے اہم ہے ۔ بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق تجاویز پر بھی وزیر خزانہ کے اعلانات کے منتظر ہیں۔ یہ سمجھنا ہوگا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ٹیلی کام سیکٹر ہے اسے فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی مشکلات کا ادراک ہے ۔ حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہے۔وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے گوش گزار تمام مسائل کرچکے ہیں۔ حل سے متعلق اعلانات کے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں