سینئر لیگی رہنما ایازصادق نے مفتاح اسماعیل کو ڈاکو سے تشبیہ دے دی

02:39 PM, 24 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایازصادق نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ڈاکو سے تشبیہ دے دی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران لیگی رہنما ایاز صادق نے مضحکہ خیز بیان دیتے ہوئے کہا جب مفتاح ٹی وی پر آتے ہیں تو عوام اسی طرح خوف زدہ ہوجاتے ہیں جس طرح مائیں بچوں کو سلانے کے لئے ڈاکو سے ڈراتی ہیں، انہوں  نے یہ بھی انکشاف کردیا کہ جب مفتاح اسماعیل قیمتیں بڑھا رہے تھے تو کچھ ایسے مواقع بھی آگئے تھے کہ جیسے ہم ان سے صرف باتوں ہی نہیں ہاتھوں سے بھی نمٹنے کو تیار تھے۔

سردار ایاز صادق نے جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کو ایم ایم اے کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر اپوزیشن میں بیٹھنے پر نااہلی ریفرنس کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایاز صادق نے اپوزیشن رکن عبدالاکبر چترالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چترالی صاحب فیصلہ کرلیں انہیں ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ عبدالاکبر چترالی کیخلاف ریفرنس تیار ہے، یہ سب کے دوست ہیں اس لیے کارروائی نہیں کررہے، اکبر چترالی اگر حکومتی بینچز پر نہیں بیٹھتے تو ریفرنس آ سکتا ہے،  اس لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں اور عوام کے مسائل حل کریں ۔

مزیدخبریں