کھٹارہ اور ناکارہ گاڑیاں ملنے پر عثمان بزدار کا دوبارہ عدالت سے رجوع

01:54 PM, 24 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  بوسیدہ اور کھٹارہ اور ناکارہ گاڑیاں ملنے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

عثمان بزدار نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے ذریعے متفرق درخواست دائر کر دی، متفرق درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے لیے  ناکارہ اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں، حکومت قانون کے مطابق سیکیورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کر رہی۔

درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت پنجاب حکومت کو  بہتری گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرے۔

مزیدخبریں