ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 217میگاواٹ تک آگیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 217میگاواٹ تک آگیا

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال  میں کم ہوئی ہے اور  5 ہزار 217 میگاواٹ پر آ گیا۔

 پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 783 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔

اعداد و شمار کے تحت پانی سے 4 ہزار 926 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 924 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 425 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 140 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 100 میگاواٹ ہے۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 145 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے۔

مصنف کے بارے میں