خواجہ آصف مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض ،شکوہ زبان پر لے آئے 

10:32 PM, 24 Jun, 2021

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماخواجہ آصف اپنی ہی قیادت پر برس پڑے ،شکوے زبان پر لے آئے ،خواجہ آسف نے کہا جیل میں تھا تو لاہور میں موجود ہونے کے باوجود شہباز شریف ملنے نہیں آئے ،لیگی قیادت کے رویے سے مایوس خواجہ آصف نے شکایات کے انبار لگادئیے ۔

سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے مقامی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے دنوں میں کوئی بھی رہنما انہیں ملنے نہیں آیا ،بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل ہو ا تو پارٹی قیادت میں سے کسی نے حال نہ پوچھا ،لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ہونے کے باوجود کسی سینئر رہنما نے ملاقات نہیں کی ۔

خیال رہے خواجہ آصف کو 5 ماہ 26 دن بعد رہائی ملی ،مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے رہنما میاں اشفاق کی جانب سے احتساب عدالت میں ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرائے گئے، عدالت نے مچلکوں کی تصدیق کے بعد رہائی کی روبکار جاری کیا تھا۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خواجہ آصف کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔جیل حکام خواجہ آصف کی رہائی کے احکامات لے کرہسپتال پہنچے،خواجہ آصف جناح ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جیل کے عملے نے رہائی کی روبکار خواجہ آصف کو ہسپتال  میں پہنچادی ہے۔

مزیدخبریں